اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے طلباء و طالبات کو پی ایچ ڈی لیول تک تعلیم کیلئے 100 فیصد سکالر شپ فراہم کر رہی ہے:عثمان بزدار

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ آفس میں آج اقلیتی طلباء و طالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اقلیتی طلبا و طالبات میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے طلباء و طالبات کو سرکاری تعلیمی اداروں میں

میٹرک سے پی ایچ ڈی لیول تک تعلیم کیلئے 100 فیصد سکالر شپ فراہم کر رہی ہے۔اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں میں 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ دیا جا رہا ہے – اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے ایجوکیشنل سکالر شپ سکیم میں 5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں – اڑھائی کروڑ پیف اور اڑھائی کروڑ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے طلباء و طالبات کو وظیفے کے طورپر دیئے جارہے ہیں۔ 5کروڑ روپے کے فنڈ میں 50 فیصدوسطی پنجاب، 35 فیصد جنوبی پنجاب اور 15 فیصد شمالی پنجاب کے طلباء و طالبات کاسکالر شپ رکھا گیاہے -میٹرک سے اعلی تعلیم تک 50 فیصد نمبر حاصل کرنیوالے ا قلیتی طلباء و طالبات کو 15 ہزار سے 50 ہزار تک سکالر شپ دیا جا رہا ہے۔رواں مالی سال میں 714 طلباء و طالبات میرٹ پر سکالر شپ حاصل کر رہے ہیں جن میں 157 طلباء و طالبات کا تعلق لاہور سے ہے اوران میں 32 ایسے طلباء و طالبات ہیں جو پروفیشنل ایجوکیشن حاصل کر رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے علاقوں کی ڈویلپمنٹ کیلئے 50 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ہر اقلیتی برادری کے تہوار وں کیلئے 6 کروڑ روپے بھی مختص کئے گئے ہیں -ان تمام اقدامات کا مقصد پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم نے کہا کہ اقلیتی طلبا و طالبات کو سکالرشپ کی فراہمی پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے۔ اقلیتی طلبا و طالبات نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی طلبا و طالبات کو ہر طرح کی سہولتیں دے گی۔صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم،معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور مہندر پال سنگھ، اراکین پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل، پیٹر گل،سیکرٹری اقلیتی امور و انسانی حقوق، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…