منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اہم ن لیگی رہنما نے سینئر حکومتی عہدیدار کو اغواء کرلیا ، مقدمہ درج

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکپتن (آن لائن ) میرج مارکی چیک کرنے پر ن لیگی ایم پی اے میاں نوید نے اسسٹنٹ کمشنر کو اغواء کرلیا، مسلح ملزمان کاساتھیوں کے ہمراہ اے سی کو نامعلوم مقام پر لے جا کر بدترین تشدد،تھانہ سٹی پولیس نے ن لیگی ایم پی اے میاں نوید اور والد سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

پولیس ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر حکومتی ہدایت پر ون ڈش ایکٹ کیخلاف ورزی پر لیگی ایم پی اے میاں نوید علی کی میرج مارکی میں پہنچے تو وہاں موجود ایم پی اے میاں نوید علی نے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغواء کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اے سی کو نامعلوم مقام پر تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور لیگی ایم پی اے نے اے سی سے سرکاری جرمانہ بک اور جرمانے کی رقم بھی چھین لی،جس پر اسسٹنٹ کمشنر کی منت سماجت پر انہیں تھانے سٹی میں لے جا کر چھوڑ دیا۔تھانہ سٹی پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں ن لیگی ایم پی اے میاں نوید،والد رانا احمد علی اور پولیس کانسٹیبل سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق اے سی مارکی چیک کرنے گئے تو انہیں کہا گیا تمہاری جرات کیسے ہوئی یہاں آنے کی یہ ایم پی اے کی میرج مارکی ہے۔ پولیس نے مقدمہ میں مامزرد پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا جبکہ ایم پی اے سمیت دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…