اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

خاتون کو تھپڑ مارنےکا واقعہ مستقبل کا دشمن بن گیا پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو خوشی زیادہ دیر راس نہ آئی گزشتہ روز ملنے والا عہدہ چھن گیا ، نوٹیفکیشن منسوخ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)ساہیوال میں خاتون کو تھپڑ مارنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نوید اسلم کی ادارہ تحفظ خواتین کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خاتون کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما کو خواتین کے تحفظ کے ادارے میں ہی تعینات کر دیا گیا تھا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نوید اسلم کو خواتین کے تحفظ کے ادارے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔انہیں پاکستان پوسٹ کی خاتون افسر کو تھپڑ مارنے کے کیس میں ضمانت پر رہائی ملی تھی، اب انہیں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر بنایا گیا ہے۔پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی کی چئیر پرسن کنیز فاطمہ چڈھر کی جانب سے پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری نوید اسلم کی تعیناتی نے بہت سے سوال اٹھائے۔خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی مقامی گروپس کی جانب سے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا گیا کہ خاتون کے خلاف مبینہ طور پر تشدد میں ملوث شخص کیسے دوسری خواتین کا دفاع کرے گا۔جوڈیشل مجسٹریٹ سمینہ اعجاز چیمہ کی عدالت میں کیس کی سماعت 19 نومبر کو ہو گی۔متاثرہ خاتون نے نوید اسلم کی متنازع تعیناتی پر کہا کہ وہ انصاف کے لیے حکام سے رجوع کرنے پر غور کر رہی ہیں۔وہ انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔تاہم امید نہیں کہ عدالت سے انصاف ملے گا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما نوید اسلم نے 24ستمبر کو پوسٹ آفس میں جاکرخاتون پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم کو تھپڑ مارے اور زدوکوب کیا۔ ملازمین نے صوفیہ قاسم کو بچایا، اور نوید اسلم کو آفس سے باہر نکالا۔صوفیہ قاسم نے بتایا کہ پولیس نے نوید اسلم کے مقدمے میں درست دفعات نہیں لگائی، جس کا ملزم کو فائدہ ہوا، پولیس نے نوید اسلم کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا لیکن دفعات درست اور سخت نہ ہونے پر

ملزم ضمانت پر رہا ہوگیا۔ صوفیہ قاسم نے کہا کہ نوید اسلم نے بغیر اجازت لیے، بغیر کوئی بات کیے میرے منہ پر تھپڑ مار دیا، مجھے ملزم کا پتا ہی اس وقت چلا جب اس نے میرے منہ پر تھپڑ مار ا۔مجھے گھسیٹا۔نوید اسلم نے دھمکیاں دیں کہ میں پی ٹی آئی کا ورکر ہوں، آپ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، میں ابھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو فون کرتا ہوں، تم سب لوگوں کو اٹھوا دوں گا۔پولیس نے مقدمہ میری مدعیت میں درج کیا لیکن ایف آئی آر میں ایسی دفعات شامل کی گئیں کہ ایک دن میں اس نے سیاسی اثررسوخ استعمال کرکے ضمانت پر رہا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کوئی خاتون محفوظ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…