ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہو گا ؟حیران کن نام سامنے آگیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی کی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن نے کہا ہے کہ حلقہ جی بی پر فتح حاصل کرنے والے امیدوار فتح اللہ خان ممکنہ طور پر گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی ہوسکتے ہیں، کیونکہ ان کی فتح ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد سامنے آئی جس کے بعد

معاملے نے اہمیت اختیار کی ۔ فتح اللہ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں ری کاونٹ کے بعد صرف 2 ووٹوں سے کامیابی نصیب ہوئی ہے ۔ رات کو ووٹوں کی گنتی میں غیر حتمی اور غیر سرکاری طورپر پیپلز پارٹی کے رہنما کو برتری حاصل ہوئی تھی ۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں گزشتہ شب ہارنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں2 ووٹوں سے جیت گئے۔تفصیلات کے مطابق جی بی 2 گلگت کے نتیجے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ رات گئے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کو مخالف امیدوار پر برتری حاصل تھی۔جمیل احمد نے 6848 ووٹ، پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 6229 ووٹ اور مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان نے 2100 ووٹ حاصل کیے تھے۔ تاہم اس حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی تو غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان کو جمیل احمد پر دو ووٹ کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ فتح اللہ خان کو 6696 اور جمیل احمد کو 6694 ووٹ ملے۔جمیل احمد کے مقابلے میں فتح اللہ خان کو غیر سرکاری طور کامیاب قرار دے دیا۔ جمیل احمد کی شکست پر رات گئے فتح کا جشن بنانے والے پیپلز پارٹی کے جیالے غصے سے بپھر گئے۔جیالوں کی بڑی تعداد ڈی سی آفس کے باہر سراپا احتجاج بن گئی جس کے باعث امن وامان قائم رکھنے کیلے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں

اب تک 23 میں سے 21 حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتائج موصول ہوگئے۔غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق8 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)،7 نشستوں پر آزادامیدوار، 3 پر پیپلزپارٹی، 2 مسلم لیگ (ن) اور ایک پر ایم ڈبلیوایم کے امیدوار کامیاب ہوئےہیں جب کہ 2 حلقوں کےمکمل نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…