پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بلاول بھٹو پر ترس آرہا ہے، 11 ستاروں کےاکٹھے جلسے ، کیا فرق پڑا؟ گلگت بلتستان کےچیف منسٹرکے حوالے سے وفاقی وزیر کا اہم اعلان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اْنہیں بلاول بھٹو زرداری پر ترس آرہاہے، بلاول نے تین ہفتے الیکشن میں لگائے اور وہاں پٹ گئے، تین نشستیں آئیں، تین ہفتے بیٹھے رہے۔ایک انٹرویومیں شفقت محمود نے کہا کہ گلگت بلتستان میں

صاف شفاف الیکشن ہوئے ہیں، چیف منسٹر ہمارا مسئلہ ہے، ہم چیف منسٹر بنالیں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ حفیظ الرحمان نے بیان دیا کہ سندھ حکومت کروڑوں روپے لیکر آئی تھی، ہمیں بہت بڑی کامیابی ملی ہے، پچھلی مرتبہ ہم نے گلگت بلتستان میں ایک نشست حاصل کی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات صاف شفاف تھے، انہیں بھی تسلیم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 11 ستارے اکٹھے ہوکر جلسے کررہے ہیں، کیا فرق پڑ گیا، عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے، مریم کو دو اور بلاول کو تین نشستیں ملیں۔شفقت محمود نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن ہار گئے ہیں، آذپ کو تسلیم کرنا چاہیے، ہم چار کامیاب امیدواروں کو ملا کر حکومت بنالیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…