جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

اپوزیشن اتحاد نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کردیا، حیران کن دعویٰ

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

نوشہرہ (آن لائن )وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد لیبرہال میں مزدوروں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ

پی ڈی ایم کا بیانیہ پوری قوم پر واضح ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے نواز شریف کا بیانیہ خود ہی مسترد کردیا ہے۔وفاقی وزیر نے مریم نواز کے اداروں سے مشروط مذاکرات والے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے بیانیے میں اختلاف پیدا ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن پر اپوزیشن جماعتوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جتنے مرضی چاہے جلسے اور جلوس کرلے، پی ٹی آئی حکومت دبائو میں نہیں آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…