اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی، اب کراچی اور جنوبی بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان کیلئے بھی تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر کام ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی منتخب گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے، انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے تاریخی ترقیاتی پروگرام شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔