ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

چینی سکینڈل میں اہم پیش رفت:جہانگیر ترین، علی ترین، حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن) ایف آئی اے نے چینی اور منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین، علی ترین، حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے چینی اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین اور

ان کے بیٹے علی ترین، رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، رپورٹ کے مطابق مقدمے میں امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور فراڈ سمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ،جہانگیرترین، علی ترین ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں ، شہباز شریف فیملی کیخلاف 25 ارب اور جہانگیر ترین کیخلاف 4ارب 35 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیاگیاہے، ایف آئی اے کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں چینی اسکینڈل سمیت منی لانڈرنگ کی تحقیقات چل رہی تھیں جب کہ علی ترین، جہانگیر ترین، حمزہ شہباز سلیمان شہباز کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…