پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

آپ وفاق سے رسوا ہوکر نکلی تھیںاب پنجاب سے رسوائی ملنے والی ہے،فردوس چاچی کہتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہاہے کہ فردوس چاچی آپ کی فطرت میں ہی بیوفائی شامل ہے،پہلے آپ وفاق سے رسوا ہوکے نکلی تھیںاب پنجاب سے رسوائی ملنے والی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ

فردوس چاچی ہم اپنے قائد کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ اپنے نوکری پکی کررہی ہیں،جس طرح کی آپ ذلت آمیز نوکری کررہی ہیں اس سے بہتر آپ بھی کوئی لنگر خانہ کھول لیں،ووٹ چور اور بوٹ پالش کرنے والوں کے منہ سے ووٹ کے تقدس کی باتیں نامناسب ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز 22کروڑ پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،عمران خان اپنی اے ٹی ایم اور فنانسر زکے حقوق کے جنگ لڑ رہے ہیں،غریب عوم مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں اور سلیکٹڈ کو اپوزیشن کے فکر پڑی ہے ،فردوس چاچی یہ ایک لیڈر اور سلیکٹڈ میں فرق ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں کے بیانات سے لگ رہا ہے حکومت خطرے میں ہے ،ایک پیج کا شور مچانے والے آج اپنے اپنے صفحے تلاش کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…