پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

گلگت بلتستان کے الیکشن کو شفاف نہیں کہہ سکتے، وہاں پری پول دھاندلی کی جارہی ہے،رانا ثناء اللہ کا اہم اعلان

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آن لائن ) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن ) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جلسوں کے بعد اسمبلیوں سے استعفیٰ دینا بھی ایک آپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل فوری انتخابات میں ہے، جب وقت آیا شہریار آفریدی سے 30 کلو منشیات برآمد

کریں گے، عمران خان کو جیل میں ہر قسم کی سہولیات دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید مشرف دور سے ن لیگ کے ٹوٹنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے مز ید کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے الیکشن کو شفاف نہیں کہہ سکتے، وہاں پری پول دھاندلی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ووٹ کی طاقت سے بنا اور ووٹ کی طاقت سے ہی چلایا جانا چاہیے۔ پی ڈی ایم کی تحریک مرحلہ وار ہوگی، جلسے پہلا مرحلہ ہے اور دو مراحل ابھی باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور غلط فیصلوں کی وجہ سےآٹا اور چینی بحران پیدا ہوا۔ آٹا چینی اور بجلی کی مد میں عوام سے 2375 ارب روپے زائد وصول کئے گئے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک ری سیشن میں چلا گیا ہے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ چینی مافیا کو عوام کی جیب پر تین سو ارب روپے کا ڈاکا ڈالنے کی اجازت دی گئی۔ جہانگیر ترین باقاعدہ ڈیل کے تحت اور جوڑ توڑ کے لئے ملک واپس ائے ہیں۔ اب ان کے خلاف سب انکوائریاں بند ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا 1992 سے بیانیہ سویلین بالادستی کا ہی ہے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ سلیکٹرز کے لئے پیغام ہوگا۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات صرف یہی ہوں گے کہ سیاست میں مداخلت نہ کی جائے۔  پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…