جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گلگت بلتستان میں انتخابات سے قبل دھاندلی، حکومت نے ہمارے آٹھ سابق وزرا کو اس بات پر مجبور کیا، خرم دستگیر کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات سے قبل دھاندلی ہوچکی ہے،فاشسٹ حکومت نے ہمارے آٹھ وزرا کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مجبور کیا،ہمارے کچھ سابق وزرا آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں،جس طرح کی انتخابی مہم مریم نواز نے چلائی مسلم لیگ (ن )غیر متوقع نتائج دے گی،اگر الیکشن چوری نہ ہوا تو

اپوزیشن ہی گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی ۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خرم دستگیر نے ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پارٹی کی جانب سے سکردو الیکشن مانیٹرنگ کیلئے جارہا تھا،ہم نے عوام کی رائے کو مانیٹر کرنا ہے تاکہ کوئی الیکشن چوری نہ کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل دھاندلی ہوچکی ہے،اس فاشسٹ حکومت نے ہمارے آٹھ وزرا کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مجبور کیا،ہمارے کچھ سابق وزرا آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ کی عزت کا نعرہ لے کر مریم نواز گلگت کے کونے کونے میں گئیں جس طرح کی انتخابی مہم مریم نواز نے چلائی مسلم لیگ (ن )غیر متوقع نتائج دے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن چوری نہ ہوا تو اپوزیشن ہی گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں سرکاری وسائل استعمال ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے قانون پڑھے بغیر گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے لالچ، عہدوں اور وسائل کا بے دریغ استعمال کیا،نتائج کیلئے ہم اللہ کے حضور پر امید ہیں، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے قیام کے وقت نوازشریف نے فیصلہ کرلیا تھا ہم نے عطار کے لونڈے سے دوا نہیں لینی،ہم نے عطار سے بات کرنی ہے،جنہوں نے پاکستان کی سیاست میں خرابی پیدا کی بات ان سے کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی والا واقعہ اس کی زندہ مثال ہے ،اس حکومت کو عوام اور احتجاج کے زور پر چلتا کریں گے،پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لیے بات تو کریں گے تاہم عوام کے سامنے ہوگی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…