پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سردیوں کی چھٹیاں حکومت نے طلبا اور والدین کیلئے اہم اعلان کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کردی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سکولوں میں کیا جا رہا ہے ۔

اب تک 117 سکولوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 16 سکول سیل کیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پنجاب میں سکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ میری سمجھ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہئیں۔دوسری جانب صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی ادارے بند کرنے سے اجتناب کرے۔ اپنے بیان میں ابراراحمد خان نے کہاکہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کی تجاویز پر عمل کیا جائے۔ ابرار احمد خان نے کہاکہ حکومت موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کے فیصلے پر کاربند رہے،کرونا پھیلا کے سبب اگر تعلیمی ادارے مزید بند کیے جاتے ہیں توناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ابراراحمد خان نے کہاکہ تعلیمی ادارے کرونا ایس او پیز پر بہترین انداز سے عمل پیرا ہیں۔ابراراحمد خان نے کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے گزشتہ اجلاس میں نجی تعلیمی

اداروں کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی بجائے سمارٹ لاک ڈان کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔انہوں نے کہاکہ اصل مسائل مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں اور پبلک مقامات پر ہیں۔ جہاں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ابراراحمد خان نے کہاکہ نجی شعبہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…