منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

دیسی مرغیوں کے فارم میں آگ لگادی گئی، مرغیاں اورچوزے زندہ جل گئے، افسوسناک واقعہ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاڑی(این این آئی) وہاڑی کے تھانہ صدرکی حدودپپلی اڈہ کے قریب واقع دیسی مرغیوں کے فارم میں گذشتہ روزعلی الصبح نامعلوم سفاک افرادنے آگ لگادی قیمتی دیسی مرغیاں اورچوزے زندہ جل گئے سینکڑوں دیسی انڈے ودیگرسامان جل کر

راکھ ہوگیا۔ تفصیل کے نواحی علاقہ 34ڈبلیوبی پپلی کے رہائشی محمدشریف نے خانیوال روڈپربرلب سڑک دیسی مرغیوں کافارم بنارکھاہے گذشتہ روزعلی الصبح وہ نمازکی ادائیگی کیلئے مسجدچلاگیاتواس کی عدم موجودگی میں نامعلوم سفاک شرپسندعناصرنے فارم میں آگ لگادی جس کے نتیجہ میں15دیسی مرغیاں اور200کے قریب چوزے زندہ اورسینکڑوں دیسی انڈے جل کرراکھ ہوگئے جبکہ فارم میں پڑادیگرسامان جن میں بستراورچارپائیاں بھی شامل وہ بھی جل گئے محمدشریف کاکہناہے کہ تقریباًتین لاکھ روپے کانقصان ہواہے اس نے بتایاکہ ملزمان کے پاؤں کے نشانات محفوظ کرلئے ہیں جبکہ پولیس تھانہ صدرنے موقع پرپہنچ کروقوعہ کامعائنہ کیااورمزیدکاروائی شروع کردی ہے سفاک ملزمان کی اس حرکت سے اہل علاقہ میں شدیدغم وغصہ پایاجارہاہے کہ معصوم بے زبان جانداروں کے ساتھ جس سفاکی کامظاہرہ کیاگیاہے وہ معافی کے قابل نہیں ہیں محمدشریف نے ذمہ دارحکام سے کاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…