منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آصف زرداری تاش کھیل گیا ہے،(ن) لیگ سمجھ نہیں پائی ن لیگ کیساتھ کیا ہونیوالا جارہا ہے ؟ حیران کن انکشاف

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ(ن) لیگ پی ڈی ایم کی چھتری کے نیچے مذاکرات کرنے جارہی ہے، گلگت بلتستان الیکشن میں اپوزیشن کو دن میں تارے نظر آئیں گے،پہلے نمبر پر پی ٹی آئی، دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی، تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار اورپھر (ن) لیگ ہوگی،گلگت بلتستان میں حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

شیخ رشید نے کہاکہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تھی۔ گلگت بلتستان میں ایسے الیکشن ہورہے ہیں جہاں فوج نہیں ہے،پولیس الیکشن میں رول ادا کررہی ہے، انتخابات کے بعد الزامات کی بوچھاڑ ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات کے بعد (ن) لیگ کو دھچکا لگے گا۔ آنے والے دنوں میں یہ مزید بیانات دیں گے۔انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ واپس زیرو پوائنٹ پر جارہی ہے، کچھ عرصے میں یہ کہیں گے ہم بات چیت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔(ن) لیگ میں وراثت کی سیاست ہے۔ (ن) لیگ کے اندر لوگ اس بیانیے کے ساتھ نہیں چلنا چاہتیصرف وہی پارٹی عہدیداران ساتھ چل رہے ہیں جن کیخلاف کیسز ہیں۔(ن) لیگ کے اندر سے 30 جنوری سے پہلے آواز اٹھنے والی ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز کے بیان سے حکومت کو تقویت ملی۔ یہ اپنے بیان پر ساری زندگی پچھتائیں گے۔ (ن) لیگ بند گلی میں داخل ہونے جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی، (ن) لیگ سے بہترکھیل رہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے کراچی میں نوازشریف کا خطاب نہیں ہونے دیا۔ پیپلزپارٹی نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ (ن) لیگ کے کہنے پر پیپلزپارٹی استعفیٰ نہیں دے گی۔انہوںنے کہاکہ ذوالفقار بھٹو نے کہا انتخابات ملک کی بنیادیں ہلا دیتے ہیں۔(ن) لیگ پی ڈی ایم کی چھتری کے نیچے مزاکرات کرنے جارہی ہے۔مریم کے بی بی سی کے انٹرویو کے بعد پی ڈی ایم کی چھتری تلے ڈائیلاگ کی طرف جائیں گے۔عمران خان کہیں نہیں جارہے۔چودھری جب تک ہیں نواز شریف کی بات نہیں چلے گی،چودھری جب تک ہیں عمران خان کو ووٹ دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان مہنگائی ختم کرنے جارہا ہے۔مریم نواز نے اپنا بیانیہ گلگت کی وجہ سے بدلا ہے۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری چھٹا بحری بیڑا ہے،آصف زرداری تاش کھیل گیا ہیلیکن (ن) لیگ سمجھ نہیں پائی،یہجی ایچ کیو گیٹ 4 کی پیداوار ہیں، فوجی چوسنی لے کر یہاں تک پہنچے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…