پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

شوہر کو ہسپتال لے جانے والی بیوی، بیٹی، نواسی حادثے میں ہلاک، شوہر بھی چل بسا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔واقعے میں جاں بحق ہونے والی شمائلہ کے والد کو سینے میں تکلیف ہونے پر اسپتال لے جایا جارہا تھا، وہ دوسری گاڑی میں تھے اور رات گئے وہ بھی انتقال کرگئے ، 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر خاندان پر قیامت برپا ہوگئی۔

رات گئے سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا جس میں شمائلہ زوجہ کامران، اس کی والدہ شائستہ اور بیٹی زرشان جاں بحق ہوگئیں جبکہ شمائلہ کا بیٹا دریاب شدید زخمی ہوگیا۔ تمام افراد گلشن معمار کے قریب احسن آباد میں قائم مشرق سوسائٹی کے رہائشی تھے۔اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کامران کے بھائی فیاض نے بتایا کہ کامران کی اہلیہ شمائلہ کے والد کو دل کا عارضہ لاحق ہوا تھا، بدھ کی شب انھیں سینے میں شدید تکلیف ہوئی جس پر کامران فوری طور پر انتہائی ایمرجنسی میں انھیں اپنی گاڑی میں لے کر اسپتال کے لیے روانہ ہوا ، اسی دوران ان کے ساتھ ساتھ شمائلہ اپنی والدہ شائستہ اور بچوں زرشان اور دریاب کو لے کر اپنی گاڑی میں روانہ ہوئی ، کامران تو اپنے سسر کو لے کر اسپتال پہنچ گیا لیکن شمائلہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔فیاض نے مزید بتایا کہ شمائلہ کی بیٹی زرشان بھی کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی جبکہ بیٹے دریاب کی حالت تشویشناک ہے اور وہ سول اسپتال میں زیر علاج ہے ، فیاض نے بتایاکہ شمائلہ کے والد ناصر بھی اسپتال میں دل کے دورے کے باعث دم توڑ گئے اور یوں ایک ہی دن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد اپنی جان سے چلے گئے ، کامران اسپتال میں زیر علاج اپنے بیٹے کے پاس ہے اور اس پر بھی متعدد مرتبہ غشی کے دورے پڑچکے ہیں۔علاوہ ازیں کامران کی رہائش گاہ جس سوسائٹی میں ہے وقوعہ کے بعد سوسائٹی میں انتہائی سوگوار ماحول تھا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، کامران کافی عرصے سے اس سوسائٹی میں رہائش پذیر ہے ، ان کا خاندان انتہائی بااخلاق اور ہر مشکل وقت میں ہرکسی کی مدد کے لیے تیار رہتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…