جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہونے کی خبریں، پرائیویٹ سکولز نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

راولپنڈی(این این آئی)صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی ادارے بند کرنے سے اجتناب کرے۔ اپنے بیان میں ابراراحمد خان نے کہاکہ تعلیمی سرگرمیاں جاری

رکھنے کے حوالے سے اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کی تجاویز پر عمل کیا جائے۔ ابرار احمد خان نے کہاکہ حکومت موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کے فیصلے پر کاربند رہے،کرونا پھیلاؤ کے سبب اگر تعلیمی ادارے مزید بند کیے جاتے ہیں توناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ابراراحمد خان نے کہاکہ تعلیمی ادارے کرونا ایس او پیز پر بہترین انداز سے عمل پیرا ہیں۔ابراراحمد خان نے کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے گزشتہ اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔انہوں نے کہاکہ اصل مسائل مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں اور پبلک مقامات پر ہیں۔ جہاں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ابراراحمد خان نے کہاکہ نجی شعبہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…