منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

مریم نواز فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہیں، قوم کو بتائیں قریبی ساتھی کون ہیں؟شیخ رشیدکا سوال

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہیں۔مریم نواز کے حالیہ انٹرویو پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، مریم نواز فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہی ہیں،

یہ فوج کو ورغلانے اور پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، یہ کس منہ سے ایسی باتیں کررہے ہیں، جب یہ نہ ملنے کا فیصلہ کر چکے تو رابطوں کی باتیں کیوں کر رہے ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ پہلے کہتے ہیں فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے، پھر اسی فوج سے کہتے ہیں کہ حکومت کو ہٹاؤ اور ہمیں بٹھاؤ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو بتائیں قریبی ساتھی کون ہیں اور ان سے کیا رابطہ کیا گیا؟۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کے بعد سیاست میں ہلچل ہوگی، 15 نومبر کے بعد اس سے بھی زیادہ غیر ذمہ دارانہ بیانات آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ڈیڑھ سے دو ماہ میں (ن) لیگ سے آوازیں آئیں گی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں اسٹیبلشمنٹ رابطے میں ہوتی ہیں، فوج کے لوگ (ن) لیگ کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے، فوج نے اپنے لوگوں کو چارج شیٹ کرکے ان کی زبانیں بند کیں۔ان ہاؤس تبدیلی یا مائنس عمران خان فارمولے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کی ان ہاوَس تبدیلی اپوزیشن کا حق ہے، آزما کر دیکھ لیں، شکست ان کا مقدر ہے، ان ہاوَس تبدیلی میں بھی شکست ہوگی، پہلے کہتے ہیں فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے، پھر اسی فوج سے کہتے ہیں کہ حکومت کو ہٹاؤ اور ہمیں بٹھاؤ، نوازشریف کے بیانیے کی قیمت انہیں ادا کرنی پڑے گی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…