ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کیلئے بڑی خوشخبری ، سینئر ترین رہنما کو رہائی مل گئی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کو کیمپ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔رہائی کے موقع پر مسلم لیگ لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،رمضان صدیق بھٹی،عامر خان سعدیہ تیمور سمیت لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے خواجہ عمران نذیر کی استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

اس موع پر کارکنوں نے فلک شگاف نعرے بھی لگائے مک گیا تیر شو عمران گو عمران گو۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کورونا ٹیسٹ کے باعث راہداری ریمانڈ پر تھانے میں رکھا گیاتھا،قیادت اور کارکنان کا اظہار یک جہتی کرنے پر شکرگزار ہوں۔انہوںنے کہاکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،حکومت اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ آٹا اور چینی چوروں کو ریلیف دے رہی ہے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت کو بس اپوزیشن پر مقدمات درج کرنے آتے ہیں،حکومت مقدمات میں پھنسا کر اپوزیشن کی زبان بند کرنا چاہتی ہے۔حکومت اپوزیشن پر انتقامی کاروائیاں کرنے پر مصروف ہے اور عوامی مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ حکومت جتنی مرضی گرفتاریاں کر لے تیرہ دسمبر کا جلسہ ہر صورت ہوکر رہے گا،خواجہ عمران نزیر جیل میں بھی ہوتا تو جلسہ ہر صورت ہونا تھا ۔ا نہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ایک خاندان کی طرح ہے،میں کارکنوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے چوہنگ سے کیمپ جیل میرے لئے آئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…