جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

ایک شخص اپنی 4 بچیوں سمیت ہندو مذہب چھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

قلات(آن لائن)قلات میں راہول نامی بائیس سالہ نوجوان نے ہندو مذہب چھوڑ کر اپنے چار بچیوں سمیت اسلام قبول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قلات میں خطیب جامع مسجد مولانا آغا عبدالطیف شاہ کے ہاتھوں کوئٹہ اسپنی روڈ کے رہائشی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والا بائیس سالہ

نوجوان راہول نے اپنی مرضی سے کلمہ طیبہ پڑھ کر اپنے چار بچیوں سمیت اسلام قبول کرلیا۔ جنکا اسلامی نام محمد بالاچ رکھ دیا گیا۔ چند روز قبل مذکورہ نو مسلم محمد بالاچ کی اہلیہ نے بھی اسلام قبول کی تھی۔ محمد بالاچ کے چار بچیوں کے اسلامی نام عائشہ، زینب، کلثوم اور فاطمہ رکھ دیا گیا۔ اس موقع پر علما کرام، قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماوں سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد موجود تھے جنہوں نے نو مسلم نوجوان کو قبول اسلام پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائیں۔ اس موقع پر سید آغا احمد شاہ، شیخ راشد نعیم نیچاری، ماسٹر عبدالمالک نیچاری، ہیومن رائٹس کے صدر خلیل شادیزئی، ناصر بابئی، ڈاکٹر اقبال نورزئی، یار محمد بارانزئی، حافظ عبدالقدوس عباسی، علی احمد بلوچ، مولانا غلام قادر قاسمی، میر فرید شاہوانی حاجی نظام الدین فیض نیچاری ضیا الرحمان مینگل امجد سلامی مقبول گل محمد شہی سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نومسلم نوجوان محمد بالاچ نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے مسلمان ہورہا ہوں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی مجھے اور میری فیملی کو اسلامی تعلیمات پر مکمل عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…