جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

وضو نماز کے علاوہ دن میں کئی بار کریں، وضو کورونا وائرس کااینٹی بائیو ٹک علاج قرار

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ہیں مزارات ایس او پیز کے تحت کھلے رکھے جائیں ،کورونا وباء کوا حتیاطی تدابیر اوربزرگان دین کے وسیلے سے دعائوں کے ذریعے شکست دی جاسکتی ہے،کورونا وباء ہے تو اس کے خاتمے کیلئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ واستغفار

کرکے ختم ہونے کی دعائیں کی جائیں ، احتیاطی تدابیر کو ہر صورت ممکن بنایا جائے ماسک پہن کر عوام گھر سے باہر نکلیں اور وضو نماز کے علاوہ دن میں کئی بار کریں کورونا وائرس کااینٹی بائیو ٹک علاج وضو ہے ،شادی ہالوں پر مکمل لاک ڈائون کی بجائے ایس او پیز کے تحت افراد کی تعداد کو مقرر کرکے کھلا رکھا جائے ،غربت وبے روزگاری بھوک وافلاس سے اموات کو روکنے کیلئے حکومت کو اسمارٹ لاک ڈائون جیسے فیصلے کرنے ہونگے ،پہلے ہی حکومت غریبوں کو گھر گھر راشن پہنچانے میں ناکام رہی ہے اب دوبارہ یہ ہی صورتحال ہوئی تو حالات گھمبیر ہونے کا خدشہ ہے ، ویلفیئر اداروں کی جدوجہد وکاوشوں سے غریبوں کو گھر گھر راشن پہنچا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے این سی او سی کے اجلاس کورونا کے خدشات کے پیش نظر ممکنہ فیصلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پسماندہ اور کچی آبادی کے علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر اور غریبوں میں ماسک کی تقسیم اور راشن کی فراہمی کو حکومتی سطح پر یقینی بنایا جائے ،سفید پوش افراد کی حکومتی سطح پر امداد کا سلسلہ تیز کیا جائے تاکہ ایس او پیز پر مکمل عمل ممکن ہوسکے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں کورونا وباء کو روکنے کے حکومت،ڈاکٹرز ،اور قانون نافذ کرنیوالوں کے ساتھ کھڑے ہونگے ،سرکاری ونجی اسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے خصوصی اقدامات اور کووڈ ویکسین کو یقینی بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…