جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کو آستین کا سانپ کہنا حافظ حسین احمد کو مہنگا پڑ گیا،جے یو آئی نے عہدے سے ہٹا دیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علمااسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر فائز حافظ حسین احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان

کی جگہ اسلم غوری کو قائمقام مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، واضح رہے کہ حافظ حسین احمد مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان کے عہدے پر کام کر رہے تھے حافظ حسین احمدنے پی ڈی ایم اور نواز شریف کے بیانیے کی مختلف ٹی وی چینلز پر تنقید کی تھی ذرائع جمعیت علمائے اسلام کے مطابق نواز شریف اور پی ڈی ایم پر تنقید حافظ حسین احمد کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے جماعت کی نہیں۔ ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کو نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا ہے جس پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ میاں نواز شریف نے فوج کے خلاف سخت بیانات دیے جس پر حافظ حسین احمد نے انہیں آستین کا سانپ قرار دے دیا تھا۔ حافظ حسین احمد کا پی ڈی ایم اور نواز شریف کے بیانیے کے خلاف جانا انہیں عہدے سے فارغ کر گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…