جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا جس کا کب سے انتظار تھا ‎

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری، حکومت نے 30 ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق محکموں سے رپورٹس مانگ لی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے

مطابق محکمہ سکولز، ہائیر ایجوکیشن، بلدیات، مواصلات، آبپاشی، داخلہ، ہاؤسنگ، لیبر کے ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی۔ لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔ عثمان بزدار نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور سارجنٹس کی بھرتی کی بھی اصولی منظوری دے دی اور ہدایت کی کہ الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے ضروری امور جلد طے کئے جائیں۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیا جائے گا۔عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لئے مختلف آپشز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا محکمہ ٹرانسپورٹ تمام آپشز کا جائزہ لے کر فوری حتمی سفارشات پیش کرے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی، ہر وہ کام کریں گے جس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ سٹیشن پر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا بھی حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…