جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام کیساتھ فراڈ کی عبرتناک سزا احتساب عدالت نے جعل سازی میں ملوث تین ملزمان کو مجموعی طور پر 30 سال قیداور کتنے سو ملین روپے جرمانے کی سزا سنادی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کوئٹہ(آن لائن)نیب بلوچستان نے عوام النا س سے 155 ملین روپے کا فراڈ ، احتساب عدالت نے جعل سازی میں ملوث تین ملزمان کو مجموعی طور پر 30 سال سزا اور تقریبا155 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، فرم مالکان نے سینکڑوں لوگوں کو سٹاک ایکسچینج میں شئیرز کے کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپوں سے محروم کیاتفصیلات کے مطابق

عوام النا س سے 155 ملین روپے کے فراڈ کیس میں احتساب عدالت کوئٹہ نے کرپشن میں ملوث تین ملزمان بشمول بابر تحسین، جاوید اکرم اور خالد اکرم کو مجموعی طور پر 30 سال سزا اور تقریبا 155ملین روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے، برادر ز انٹر نیشنل فرم کے مالکان نے ملی بھگت سے ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں کو سٹاک ایکسچینج میں شئیرز کے کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپوں سے محروم کیا تھا۔احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور شاہوانی نے نیب کی تحقیقاتی ٹیم اور پراسیکیوٹر نیب بلوچستان ضمیر چھلگری کے دلائل کی روشنی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ ملزمان عامر تحسین ، بابر تحسین، جاوید اکرم اور خالد اکرم نے چند سال پہلے برادرز انٹر نیشنل کے نام سے ایک فرم بنائی، ملزمان نے کاروبار کی آڑ میں سادہ لوح لوگوں سے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری اور منافع کا لالچ دیکر کروڑوں روپے جمع کرنا شروع کئے۔ جب جھانسے میں آنے والے لوگوں کی تعداد کئی سو تک پہنچی تو ملزمان فرم بند کر کے رو پوش ہو گئے۔دھوکہ دہی کے کیس کاجب عقدہ کھلا تو مذکورہ فرم کے ہاتھوں لٹنے والے 250 متاثرین نے نیب سے رجوع کیا۔ جس پر قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ملزمان کے خلاف ثبوت اکھٹے کر کے ریفرنس عدالت میں دائرکر دیا۔ نیب کی تحقیقات کی روشنی میں احتساب عدالت نے ملزمان کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ، تاہم ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیاجس پر نیب نے برادرز انٹر نیشنل فرم کے مفرور مالکان کو گزشتہ چند سالوں میں ملک کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے جیل منتقل کیا۔برادر انٹر نیشنل کیس کی مستقل جاری سماعتوں کے بعد ملزمان کے خلاف نا قابلِ تردید اور ٹھوس ثبوتوں کی روشنی میں احتساب عدالت کوئٹہ نے مجموعی طور پر 30 سال سزا اور تقریبا 155 ملین روپے کی سزا کا فیصلہ سنادیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…