جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

گندم اور چینی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست وزیراعظم سیٹزن پورٹل کو بھیجتے ہوئے نمٹا دی۔ درخواست گزار شہری محمد زمان کے وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔وکیل درخواست گزار نے

عدالت کو بتایا کہ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔پاکستان کے چند شہروں میں آٹے کی فی کلو قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جہانگیر ترین و دیگر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا جائے۔ اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے؟پٹشنر کا منتخب نمائندہ کون ہے؟ایک پارلیمان ہے منتخب حکومت ہے ،یہ تو ان کا کام ہے جوعوام کو جواب دہ ہیں، ان پر اعتماد ہونا چاہیے ،عدالت کے اور بھی بہت سے کام ہیں،پٹشنر اپنے منتخب نمائندے کے سامنے یہ معاملہ رکھے عدالت نے درخواست متعلقہ فورم پر بھیجتے ہوئے نمٹا دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…