جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت صرف سوچتی رہ گئی۔۔۔ آئی ایس پی آر نے بڑا اعلان کردیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاکستانی ثقافت و تہذیب کو اجاگر کرنے کے لیے مختصر دستاویزی فلمی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ” انٹر سروس پبلک ریلیشن” (آئی ایس پی آر) کی جانب سے

”نیشنل ایمیوچیو شارٹ فلم فیسٹیول” کے نام سے پلیٹ فارم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں کو اپنے فن کے ذریعے غیر معمولی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔مختصر فلموں کے عنوان میں پاکستان کے رنگ، وادی سندھ کی قدیم تہذیب، پاکستانی ثقافت و ہم آہنگی، چھوٹی صنعتیں و خوشحالی، پاکستان میں فلاحی کام اور زرعی مصنوعات کی قدر افزائی شامل ہیں۔ اس فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے باقاعدہ طور پر اصول و ضوابط موجود ہیں۔فیسٹیول میں شامل کیے گئے موضوع میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان کو یکم جنوری 2021ء سے قبل رجسٹریشن کروانی ہوگی جب کہ دستاویزی فلم کا پروجیکٹ جمع کرانے کی تاریخ 10 مارچ 2021ء ہے۔ یہ بات بھی اہمیت کی حامل ہے کہ بہترین مختصر دستاویزی فلم بنانے والوں کو نہ صرف ایوارڈ دیا جائے گا بلکہ دنیا کے بہترین فلم ساز انسٹی ٹیوٹ کے لیے اسکالر شب بھی دی جائے گی۔نیشنل ایمیوچیو شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان نسل

کی صلاحتیوں کو سامنے لانے کے لیے شوبز سے وابستہ فنکاروں نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیے زور دیا۔مقامی ویب سائٹ کے مطابق مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘عہدِ وفا’ کے اداکار وہاج علی

کا اس فیسٹیول کے حوالے سے کہنا تھا کہ عام طور سے یہی سننے کو ملتا ہے کہ نوجوانوں کو اچھے مواقع نہیں ملتے لیکن میں انہیں کہنا چاہوں گا کہ یہ وقت اب شکایت کرنے کا نہیں بلکہ کچھ کر دکھانے کا ہے، آپ لوگوں کے لیے نیشنل ایمیوچیو شارٹ فلم فیسٹیول موجودہ وقت کے

لحاظ سے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس ٹیلنٹ ہے تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ موقع آپ لوگوں کے لیے ہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…