لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو نیب لاہور کی جانب سے فراہم کیا گیا سوالنامہ منظر عام پر آگیا ہے جس کے مطابق نیب لاہور نے رانا ثناء اللہ سے 2011ء اور 2015ء میں دو افراد کو منتقل کی گئی لاکھوں روپے کی رقم بارے معلومات فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
سوالنامے کے مطابق نیب لاہور نے مختلف ہائوسنگ سوسائٹیوں میں رانا ثناء اللہ کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ نیب لاہور نے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو سوالنامے کے حوالے سے تمام ریکارڈ کے ہمراہ منگل کی دوپہر دو بجے طلب کر رکھا تھا۔