بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

درجنوں ارکان اسمبلی کا( ن )لیگ سے رابطہ تحریک انصاف کے آخری دن آگئے ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،مرید کے (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)ن لیگ کے سینئر رہنما امیر مقام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں اراکین اسمبلی نواز لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں،انہوں نے کہا کہ جلد پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو جائے گا۔عمران خان نے اپنے دور حکومت

میں چوری کو جائز قرار دیا۔جس جس نے پاکستان تحریک انصاف پر پیسہ خرچ کیا آج دس گنا زیادہ کما رہا ہے۔کوئی چینی چور ہے تو کوئی آٹا چور اور دوائی چور ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت میں بہت دلیری سے چوری کی جاتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز درجنوں کی تعداد میں ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔پی ٹی آئی کے آخری دن ہیں، جلد پارٹی سے ارکان اسمبلی کی اڑان شروع ہو جائے گی۔دریں اثنا چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کوئی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ سب قوتیں چاہتی ہیں کہ ملک آگے بڑھے اورکوئی راستہ نکلے۔ مریدکے میں اپنی رہائشگاہ پر اپنے بڑے بھائی سابق رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے شروع سے کہا کہ حکومت کا اپوزیشن سے روارکھاجانے والا رویہ ملک کیلئے نقصان دہ ہے ،ہم نے جب بھی بات کی تو حکومت نے یہ کہا کہ این آر او

مانگتے ہیں۔ پہلے حکومت اپوزیشن پر این آر او کی رٹ لگاتی تھی اب غدار کی رٹ لگارہی ہے۔ اب عمران خان کے این آر او کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ حکومت قومی ایشوز پر اپوزیشن کیساتھ بیٹھ کر بات چیت کرے۔وزیر اعظم پورے ملک کا ہوتا ہے ۔

عمران خان خودکو صرف ووٹ دینے و الوں کا وزیراعظم سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دو سال کا تجربہ ہے جب بھی ان سے مذاکرات کیلئے بیٹھے نتائج صفر آئے ۔حکومت چارٹر بنائے کس بات پر بیٹھنا چاہتے ہیں ہم سمجھتے ہیں جمہوریت میں ڈائیلاگ اور بات چیت سے

ہی حل نکلتے ہیں،ہمیں مذاکرات پر کوئی انکار نہیں مگر کوئی نتیجہ خیز نتائج آنے چاہئیں جو اسٹیک ہولڈرز ہیں انکا بھی بیٹھنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ عبد القادر بلوچ کا یہ کہنا کہ وہ پندرہ دن انتظار کرتے رہے کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا جھوٹ پر مبنی ہے،افسوس یہ ہے کہ

وہ بیٹھ کر دل کی بات کرتے ،انہوں نے بات کرنا گوارہ نہ کی،وہ اس طرح چھوڑ کر نہ جاتے۔انہوں نے کہا کہ عبد القادر بلوچ اور دیگر کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ دیکھیں گے بلوچستان میں تنظیم پہلے سے زیادہ کام کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت لاہور کے جلسہ

سے خائف ہے ہمیں معلوم ہے کہ گرفتاریاں ہوں گی ۔ خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر کئی افراد کی گرفتاری اس کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ دسمبر تک حکومت کابوریابستر گول نہیں ہوتا تو جنوری میں لانگ مارچ ہوگا۔حکومت کے استعفے اور نئے انتخابات پر بات ختم ہوگی۔ ہم چاہتے ہیں

کہ نئے انتخابات ہو ں اور عوام کی منتخب قیادت آئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی معیشت کی تباہی اور اپوزیشن کو دبانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین آگئے ہم نے پہلے کہا تھا کہ احتساب ہوگا تو اپوزیشن کا ہوگا، کمیشن بنتے ہیں تونتائج نہیں نکلتے، ہمیں دوہرا معیار قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں حکومت دھاندلی کرسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…