ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی یا ن لیگ؟ گلگت بلتستان میں کون سی سیاسی جماعت حکومت بنائیگی؟رسمی اعلان باقی رہ گیا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور کالم نگار مظہر برلاس اپنے آج کے کالم ”گلگت بلتستان انتخابات: بس اعلان باقی ہے” میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔گلگت بلتستان میں جب الیکشن ہو رہا ہے تو اس وقت وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، علی امین گنڈا پور امور

کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر ہیں۔ ان کی مدد کے لئے اور وفاقی وزرا بھی پہنچے ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان کے لوگوں کے سامنے اس وقت تین بڑی سیاسی پارٹیاں ہیں، وہ پیپلز پارٹی کا وزیر اعلیٰ دیکھ چکے ہیں، ن لیگ کی تو وہاں ابھی حکومت ختم ہوئی ہے، پی ٹی آئی والے وعدے کر رہے ہیں۔دیکھئے ان کے وعدوں میں کتنا اثر ہوتا ہے مگر یاد رہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، ان کی زبانوں میں تاثیر نہیں ہے۔ جی بی کے عوام میں سیاسی ولولہ اور جذبہ بہت ہے، وہاں کے جلسے واقعی سماں باندھ دیتے ہیں، پاکستان میں ایسے جلسے ساٹھ اور ستر کی دہائیوں میں ہوا کرتے تھے، خاص طور پر بھٹو کے عہد میں تو جلسوں کا رنگ ہی اور ہوتا تھا۔جیسا کہ مذکورہ بالا سطور میں بتا چکا ہوں کہ تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا مگر بلاول بھٹو زرداری تو پچھلے بیس دنوں سے یہاں سے نکلے ہی نہیں، گلگت بلتستان کے پہلے عبوری گورنر قمر زمان کائرہ سمیت پارٹی کے کئی رہنما اپنے

چیئرمین کے ساتھ ساتھ ہیں۔بقول نذیر ڈھوکی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ہر حلقے میں گئے ہیں۔ اس کے اثرات یقینی طور پر نظر آئیں گے۔مریم نواز نے بھی وہاں بڑے شاندار جلسے کئے ہیں مگر ان کے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے پھر ان کی پارٹی کے کئی اراکین ب

ھاگ گئے ہیں۔اگرچہ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے مگر پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم میں ایسی غلطیاں کر چکی ہے جن کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔ایم ڈبلیو ایم سے اتحاد کی وجہ سے پی ٹی آئی کی دو سیٹیں بڑھ جائیں گی مگر گلگت بلتستان کا الیکشن مجموعی طور پر پیپلز پارٹی

جیتے گی۔خواتین و حضرات! اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ جب وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ہے تو گلگت بلتستان سے پیپلز پارٹی کیسے جیت جائے گی؟ اس سوال کا جواب تلاش کرنا بڑا آسان ہے۔پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان میں ٹکٹوں کی تقسیم

درست کی۔پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے وزیر اعلیٰ نے بھرپور کارکردگی دکھائی، لوگوں کو روزگار دیا، پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو جلسوں میں اپنی کارکردگی بیان کر رہی ہے، باقی دو جماعتیں صرف الزامات لگا رہی ہیں۔آئندہ کے لئے کوئی بہتر مستقبل کا نقشہ

بھی پیش نہیں کر رہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے سامنے بھرپور پروگرام رکھا ہے پھر بلاول بھٹو کا طویل قیام لوگوں کے دلوں میں گھر کر گیا ہے۔جی بی میں محبت کی جو فصل بھٹو صاحب نے کاشت کی تھی، بلاول نے ان پھولوں

میں رنگ بھر دیا ہے، بلاول وہاں کے ہر حلقے میں لوگوں کے پاس گیا، یہ کام کوئی اور نہیں کر سکا۔لہذا میرے خیال میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے الیکشن میں پہلی پوزیشن پر ہو گی، بڑی تعداد میں آزاد بھی جیتیں گے، پانچ سے چھ سیٹیں پی ٹی آئی کو بھی مل جائیں گی، ن لیگ شاید ایک یا دو سیٹیں نکال سکے، بلاول گلگت بلتستان کا میدان جیت چکا ہے، بس اب اعلان باقی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…