جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

ایاز صادق بھی ن لیگ سے علیحدگی کیلئے تیار ہیں ، سینئر صحافی کا حیران کن دعویٰ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے متعدد سینئر ترین رہنما نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کیلئے تیار ، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ ،خواجہ سعد رفیق ، خرم دستگیر اور

رانا تنویر سمیت کلاس اے کے 8سینئر لیگی رہنما نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں ۔ جبکہ خرم دستگیر نے ایک بندے سے یہ تک کہا کہ میاں صاحب رشتے داری میں مجھے مروائیں گے ۔ سینئر صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز صادق اور رانا تنویر بھی علیحدگی کیلئے تیار ہیں ، جبکہ خواجہ سعد رفیق کو لاہور جلسے کے انتظامات نہیں ملے جس کے بعد انہوں نے بھی کہاکہ جلسے کی ذمہ داری میرے بجائے کسی اور کو کیوں دی گئی ۔خواجہ سعد رفیق 10مرتبہ جیل گئے لیکن ان کا مریم نواز نے کہیں بھی کسی جگہ ذکر تک نہیں کیا ۔ عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ میری ایک لیگی سینئر رہنما سے اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے ان کہنا تھا کہ دو غیر منتخب لوگ نواز شریف کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں اور ان کی خواہش بھی یہی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اداروں سے ٹکرائیں اور تباہی ان کا مقدر بنے ۔ یہ لوگ ن لیگ کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…