خواجہ آصف، خرم دستگیر ، خواجہ سعد رفیق اور رانا تنویر سمیت ن لیگ کے کونسے اہم ترین رہنما نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں ؟سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف

9  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے متعدد سینئر ترین رہنما نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کیلئے تیار ، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے

سینئر رہنما خواجہ ،خواجہ سعد رفیق ، خرم دستگیر اور رانا تنویر سمیت کلاس اے کے 8سینئر لیگی رہنما نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں ۔ جبکہ خرم دستگیر نے ایک بندے سے یہ تک کہا کہ میاں صاحب رشتے داری میں مجھے مروائیں گے ۔ سینئر صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز صادق اور رانا تنویر بھی علیحدگی کیلئے تیار ہیں ، جبکہ خواجہ سعد رفیق کو لاہور جلسے کے انتظامات نہیں ملے جس کے بعد انہوں  نے بھی کہاکہ جلسے کی ذمہ داری میرے بجائے کسی اور کو کیوں دی گئی ۔خواجہ سعد رفیق 10مرتبہ جیل گئے لیکن ان کا مریم نواز نے کہیں بھی کسی جگہ ذکر تک نہیں کیا ۔ عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ میری ایک لیگی سینئر رہنما سے اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے ان کہنا تھا کہ دو غیر منتخب لوگ نواز شریف کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں اور ان کی خواہش بھی یہی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اداروں سے ٹکرائیں اور تباہی ان کا مقدر بنے ۔ یہ لوگ ن لیگ کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…