جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

کون سا سینیٹر امیر ترین اورکون ہے سب سے غریب ترین؟ سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ سینیٹر تاج آفریدی 1ارب 22کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق غریب ترین سینیٹر قرار دئیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین سینیٹ کے جاری ہونے والے مالی سالی 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ

صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ ہے چیرمین سینیٹ کی پاکستان میں جائیداد کی مالیت ساڑھے پانچ کروڑ ہے اور ان کے پاس چار گاڑیاں ہیں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 6کروڑ 77 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں وفاقی وزیر اعظم سواتی 81 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم 39 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے4کروڑ 67 روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم 20 کروڑ 21 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں ڈاکٹر شہزاد وسیم کی اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت 17کروڑ 23 لاکھ ہے سینیٹر جنرل(ر) عبدالقیوم 8 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں سینیٹر عبدالقیوم کی ملکیت میں زمین بینک اکاؤنٹس شامل ہیں تفصیلات کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کے پاکستان اور بیرون ملک میں کوئی اثاثے نہیں ہیں اور نہ ہی پاکستان اور بیرون ملک میں کوئی کاروبار ہے سینیٹر پرویز رشید نے صرف 33 لاکھ روپے کی رقم بینک اکاؤنٹ میں ظاہر کی ہے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن میں اپنی جائیداد کی مالیت ظاہر نہیں کی ہے جبکہ بینک اکاؤنٹ میں صرف 50 ہزار روپے ظاہر کیے ہیں سینیٹر عبدالکریم 20 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں سینیٹر عبدالکریم کے پاس 3 کروڑ سے

زائد رہائشی جائیداد ہے 3 کروڑ روپے سے زائد کی زمین کے مالک جبکہ 13 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار ظاہر کیا ہے تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک 1.3 ملین پاؤنڈ کے بیرون ملک اثاثوں کے مالک ہیں سینیٹررحمان ملک کے پاس 2.7 ملین روپے کے 50 تولے سونا ہے جو ان کی اہلیہ کی ملکیت ہے سینیٹر مظفر حسین شاہ 3 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے

مالک ہیں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکر 12 کروڑ سے زائد غیر منقولہ جائیداد کے مالک ہیں انہوں نے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے اسٹاک مارکیٹ میں شیئر کے کاروبار جبکہ 3 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کی گاڑیوں کے مالک ہیں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرکے پاس 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بینک اکاؤنٹ میں پڑی ہے سابق چیرمین سینیٹ

سینیٹر رضا ربانی کے پاس پاکستان میں 1 کروڑ 53 لاکھ کا کاروبار ہے اس کے علاوہ سینیٹر رضا ربانی کو 62 لاکھ روپے کی جائیداد تحفے میں ملی ہے جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے ظاہر کیے ہیں سابق چیرمین سینٹ مالی سال کے دوران 15 لاکھ 55 ہزار سے زائد کا انکم ٹیکس ظاہر کیا ہے سینیٹ کے اثاثوں کی تفصیلات میں سینیٹر سراج الحق سینیٹ میں غریب ترین

رکن ہیں سینیٹر سراج الحق کی 12 کنال کی وراثتی زمین ظاہر کی گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد کا کاروبار ظاہر کیا ہے اور بنک اکاؤنٹ میں 6 لاکھ روپے پڑے ہیں سینیٹر جنرل(ر) صلاح الدین ترمذی 19 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں سینیٹر عبدالغفور حیدری تقریباً 63 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں سینیٹر

عبدالغفور کے ایک بینک اکاؤنٹ میں ایک ہزار 916 روپے جبکہ دوسرے بینک اکاؤنٹ میں 2 ہزار 94 روپے ہیں سینیٹر فیصل جاوید 1 کروڑ روپے اثاثوں کے مالک ہیں ایوان بالا میں سینیٹر تاج محمد آفریدی 1 ارب 22 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں سینیٹر تاج آفریدی کے بیرون ممالک 16 کروڑ 71 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…