ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اے پی سی میں صرف اسٹیبلشمنٹ کا نام لینے پر اتفاق ہوا تھا، سابق وزیراعظم نے اپوزیشن اجلاس میں ہونے والے معاہدے سے پردہ ہٹا دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے بننے والی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس میں ملک بھر میں حکومت مخالف تحریک جار ی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ڈی ایم کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمن نے کی۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و سابق صدر آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اپوزیشن جماعتوں نے ملک بھر میں حکومت کے خلاف جلسوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں 22 نومبر کو پشاور، 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کریں گی۔پی ڈی ایم اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے پر متفق ہوگئیں۔اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وہی فیصلہ ہوگا جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر کیا جائے گا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اے پی سی میں صرف اسٹیبلشمنٹ کانام لینے پر اتفاق ہوا تھا، طے پایا تھا کہ کسی فرد یا محکمے کا نام نہیں لیا جائے گا، پرویز اشرف نے کہا کہ اے پی سی کا اعلامیہ پی ڈی ایم کا چارٹرہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس نواز شریف کا بیانیہ قبول کرنے کے علاوہ راستہ کیا ہے؟۔ جس پر پرویز اشرف نے کہا کہ اگر کسی فرد کا نام لینا ہے تو پھر ایک نیا اجلاس بلاکر چیزیں طے کرنا پڑیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…