اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کا چینی کے بحران میں کردار ادا کرنے کااعلان،شوگر ملز پر اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی+ آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے، وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ علاج کی غرض سے بیرون ملک گیا تھا اور سات سال سے ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں، اپوزیشن کا کام ہی الزام

لگانا ہے اس لئے اس کا جواب دینا ضروری نہیں، اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف اور شفاف ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا نہیں سوچا، ابھی اچھا خاصاتھکا ہوا، کچھ دن اور آرام کروں گا۔دوسری جانب جہانگیر ترین نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت کو اپنے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ٹوئٹر پرجاری بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہماری شوگر ملز 10 نومبر کو گنے کی کرشنگ کے خلاف کسی پٹیشن کا حصہ نہیں، میری تمام 6 شوگر ملز 10 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کر دیں گی۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قلت ختم اور قیمت کم کرنے کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔دوسری جانب جہانگیر ترین کی طرف سے10 نومبر سے گنے کی کریشنگ شروع کرنے اور اس کے خلاف رٹ پٹیشن کا حصہ نہ بننے پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئیر رہنما عامر مغل کا کہنا ہے کہ اگر شریف اور زرداری فیملی کو غریب عوام سے ہمدردی ہے تو جہانگیر ترین کی طرح 10 نومبر کو گنے کی کریشنگ شروع کریں۔ تا کہ چینی کی قیمتیں نیچے آ سکیں۔ شریف اور زرداری مافیا کی وجہ سے ہی ملک میں مہنگاء بڑھ رہی ہے۔ اور ان دونوں فیملیز کی شوگر ملز ملکر چینی کا بحران پیدا کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے بھی جہانگیر ترین نے یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن سستی چینی فراہم کر کے محب وطنی کا ثبوت دیا تھا۔ اپوزیشن جہانگیر ترین کی

آڑ میں حکومت نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ اپوزیشن قوم کو بتائے کہ اگر جہانگیر ترین نے کوء کرپشن کی تھی تو پچھلے 35 سالوں میں ان دونوں بڑی پارٹیوں نے اپنے ادوقر حکومت میں جہانگیر ترین کے خلاف کیا ایکشن لیا۔ آج بھی جہانگیر ترین نے حکومت سے کوء فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ اپنے آپ کو احتساب کے لئیے پیش کیا ہوا ہے۔ کیا زرداری اور شریف فیملیز بھی

اپنے آپ کو احتساب کیلئے سرنڈر کر سکتے ہیں یا احتساب سے بچنے کیلئے فوج جیسے ادارے پر حملے جاری رکھیں گے۔ دریں اثناء بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عامر مغل نے کہا کہ PDM کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے۔ بلاول کا شریف فیملی کی طرف سے فوج پر بے

جا تنقید سے اظہار برات خوش آئند ہے۔ ملک اور فوج دشمن بیانئیے میں نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ تنہا رہ جائیں گے۔ PDM کی باقی جماعتوں کے ساتھ ساتھ عبدالقادر بلوچ اور جلیل شرقپوری کی طرح لیگی قیادت اور کارکنان اس ملک دشمن بیانئیے میں نواز شریف کا ساتھ نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…