جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی، تبدیلی کے اندر تبدیلی کی منصوبہ بندی ہے

6  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین پی ٹی آئی کی مشکلات کم کرنے آ رہے ہیں یا بڑھانے آ رہے ہیں، یہ سوال عادل شاہ زیب نے سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی سے کیا، جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عام تاثر یہ ہے کہ شاید عمران

خان نے جہانگیر ترین کو میچ فکس کرکے بچانے کے لئے وہاں بھیجا لیکن میری  معلومات یہ ہیں کہ وہ ان کے قہر و غضب سے بچنے کے لئے وہاں پر گئے ہوئے ہیں، جہانگیر ترین کا پتا کاٹنے میں اسد عمر اور علی زیدی کا بھی کردار ہے لیکن زیادہ کردار ان صاحب کا ہے جو لندن سے مختصر وقت کے لئے حکومت کرنے آئے ہوئے ہیں، وہ آپ کے قریبی دوست ہی نے کیا تھا، معروف صحافی نے کہا کہ جہانگیر ترین بہت زیادہ دکھی بھی ہیں اور وہ عمران خان سے یہ بھی ڈر محسوس کر رہے تھے ان پر زلفی بخاری وغیرہ کے ذریعے نظر رکھنے کے لئے بھی کہا گیا تھا، اگر جہانگیر ترین واپس آ رہے ہیں تو یہ تبدیلی کا اشارہ ہے، جہانگیر ترین نے ہمیشہ تبدیلی کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا اور جہازوں میں وہ لوگوں کو بھر بھر کر لاتے تھے لیکن اب اگر وہ واپس رہے ہیں تو اس کا ایک اشارہ یہ بھی ہو گا کہ شاید تبدیلی میں تبدیلی کا منصوبہ بن رہا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ جہانگیر ترین سونامی سرکار کو مضبوط کرنے میں کوئی کردار ادا کریں گے بلکہ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنا کوئی نہ کوئی انتقام لینے کا سوچیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…