حکومت ایسے ہی چلی تو گزارا مشکل ہو جائے گا سینئر ترین وفاقی وزیر نے انتباہ جاری کر دیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ایسے ہی چلے گی بطور اتحادی حکومت کے ساتھ گزارا مشکل ہو جائے گا۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا

جس کا مقصد ملکی سیاسی اور قومی امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینا تھا۔تاہم اس ظہرانے میں مسلم لیگ ق اور بی این پی مینگل نے شرکت نہیں کی تھی۔مسلم لیگ ق نے حکومت کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت کو ہماری ضرورت نہیں ہے تو ہم صرف کھانے کے لیے نہیں جا سکتے۔ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے جیو نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ایسے ہی چلے گی تو جب تک صبر ہے کریں گے، مگر حکومت کے ساتھ گزارا کرنا مشکل ہو جائے گا۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ووٹرز کے پاس دوبارہ جانا ہے، ابھی حکومت کی کارکردگی کو لے کر عوام کے سامنے نہیں جا سکتے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…