اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اس بندے کا کیا قصور ہے کہ اس نے اتنی بڑی سزا کاٹ لی،سپریم کورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو 18 سال بعد بری کر دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے سزائے موت کے ملزم سجاد حسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے اٹھارہ سال بعد بری کر دیا۔ گزشتہ روز جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،ٹرائل کورٹ اور ہائی نے

ملزم سجاد حسین کو سزائے موت سنائی تھی۔ دور ان سماعت عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا،ملزم سجاد حسین پر کلاشن کوف سے فائر کر کے ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ وکیل ملزم نے کہاکہ ملزم سے کلاشنکوف بھی برآمد نہیں ہوئی۔جسٹس منظور ملک نے کہاکہ یہ واقعہ کتنے گھنٹے کے بعد رپورٹ ہوا۔وکیل ملزم نے کہاکہ چھپن گھنٹے کے بعد یہ واقع رپورٹ ہوا۔ جسٹس منظور ملک نے کہاکہ حیرت کی بات ہے مدعی تھانے گیا پھر بھی بروقت رپورٹ درج نہیں ہوئی۔وکیل ملزم نے کہاکہ اس کیس میں وجہ عناد بھی ثابت نہیں ہوسکی۔جسٹس منظور ملک نے کہاکہ اس بندے کا کیا قصور ہے کہ اس نے اتنی بڑی سزا کاٹ لی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…