عیدمیلاد النبی ؐ کے پر مسرت موقع پر پنجاب کی پناہ گاہوں میں محافل میلا د ؐ کا انعقاد، وزیراعلی پنجاب کا پنجاب پناہ گاہوں کا دورہ

30  اکتوبر‬‮  2020

لاہور (پ ر )وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے لئے محافل میلاد ؐ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکا ٹھوکر نیاز بیگ کی پناہ گاہ کا دورہ، محفل میلاد میں شرکت کی، وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ بیٹھ کر نعت رسول مقبول ؐ سننے کی سعادت حاصل کی، قاری محمد ذیشان حنیف نے

تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، الحاج سرور حسین نقشبندی، نور محمد اور صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ نے بارگاہ رسالت ؐ میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے، محفل میلاد ؐ کے آخر میں ملک کی سلامتی، امن، استحکام اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی، محفل میلاد ؐ کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، محفل میلاد النبی ؐ کے پرمسرت موقع پرپناہ گاہ میں مقیم افراد کے لئے روایتی چکن کورمہ، روٹیاں اور زردے کے ساتھ چکن بروسٹ بھی پیش کیا گیا، وزیراعلی عثمان بزدار کی کھانے کے معیار کی تعریف، وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے مسائل بھی پوچھے، تونسہ سے آئے بزدار قبیلے سے تعلق رکھنے والے شخص کا وزیر اعلی عثمان بزدار کو دیکھ کر خوشی کا اظہار، پناہ گاہ میں ہم جیسے غریب لوگو ں کے لئے بہترین سہولتیں میسر ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وہاں مقیم افراد سے گفتگو کی ۔ مقیم افراد کا کہنا تھا کہ کھانا بھی معیار ی ملتاہے اور خیال بھی رکھا جاتا ہے ، ہم آپ کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ساہیوال، سرگودھا، اوکاڑہ اور دیگر شہروں سے آئے افراد سے بھی گفتگو کی، ان کے مسائل پوچھے، وزیراعلی پنجاب نے ان سے کہا کہ آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو مجھے بتائیں، ہم حل کریں گے، کمزور طبقے کا خیال رکھنا سنت نبوی ؐ ہے ، آپ کی خدمت میری ذمہ داری بھی اور فرض بھی ، آپ کے لئے جو ممکن ہوا کر گزروں گا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…