قریبی دوست بھی ہمارے ساتھ نہیں کھڑے،پاکستان کی معیشت دیوالیہ ، قومی سلامتی کو بھی شدید خطرات لاحق ، تہلکہ خیز دعویٰ

30  اکتوبر‬‮  2020

سانگھڑ(این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت کودیوالیہ کردیا گیا ہے، قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، خارجہ پالیسی اس مقام پر آگئی ہے کہ قریبی دوست بھی ہمارے ساتھ نہیں کھڑے۔سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ

(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کودیوالیہ کردیا گیا ہے، قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں،سیاسی نظام بوسیدہ اور معیشت دیوالیہ کردی جائے تو قومی طاقت کمزور ہوجاتی ہے، خارجہ پالیسی اس مقام پر آگئی ہے کہ قریبی دوست بھی ہمارے ساتھ نہیں کھڑے، ہم تنہا کیسے دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں،داخلی،خارجی اورمعاشی طور پر ملک کمزور ہوگیا ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ 72 سال میں کئی حکومتیں اور مارشل لا آیا،بھارت کو کشمیرکی متنازع حیثیت بدلنے کی جرات نہیں ہوئی،آج مودی نے کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل کردی اور بھارت کا حصہ بنالیا، بھارت نے کشمیرکو تر نوالا سمجھ کر ہضم کرلیا ہے، سوا سال سے کشمیر میں کرفیو لگا کر آگ و خون کاکھیل کھیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عدالتی نظام پر بڑے بڑے سوال کھڑے کردیئے گئے ہیں،جج ارشدملک کے واقعے نے بتادیا کس طرح عدالتی نظام سے دھونس دھاندلی سے فیصلے لئے جاتے ہیں،ارشدملک کوبرطرف کردیاکہ وہ جج کااہل نہیں،لیکن اسکا فیصلہ مقدس کتاب کی طرح کھڑا ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ پولیس سربراہ محفوظ نہیں تو چوکی پرکھڑا اہلکارخودکوکیسے محفوظ سمجھ سکتا ہے،لوگوں کوساتھ لیکرچلنے کی صلاحیت نہیں تونظام تباہ ہوجاتے ہیں،تحریک جعلی حکمران کو رخصت کرنے تک جاری رہے گی،دہشت گردی دوبارہ سراٹھارہی ہے، وزارت داخلہ اپوزیشن کا پیچھا کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…