جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے،حکومت اپوزیشن سے لڑنے کی بجائے مہنگائی اوربے روز گاری سے لڑے،حکومتی وزیر مشیر بھارتی چینلز دیکھنے کی بجائے یہ کام کریں، حیرت انگیز مشورہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کو گوجرانوالا جلسہ کا تو درد ہے مگر پشاور مسجد میں ہونے والے دھماکہ کا کوئی درد نہیں۔ حکومت اپوزیشن سے لڑنے کی بجائے دہشت گردی ،مہنگائی اوربے روز گاری سے لڑے۔حکومت کا بیانیہ اب چلنے والا نہیں ۔حکومتی وزیر مشیر بھارتی چینلز دیکھنے کی بجائے قومی چینلز دیکھیں ،جہاں

مہنگائی اور بے روز گاری کا مسلسل رونا رویا جارہا ہے ۔ ملک کے بڑھتے ہوئے مسائل دکھائی نہیں دے رہے ۔حکومت سینیٹرز کا ایک وفد امریکہ بھیجے تاکہ وہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوئی قانونی قدم اٹھا سکیں اور قوم کی بیٹی کو واپس پاکستان لایا جاسکے ۔مسجد میں بم دھماکہ کے اتنے بڑے واقعہ کے بعد بھی وزیر اعظم اور وزیر اعلی شہید بچوں کے والدین کو دلاسہ دینے نہیں گئے ۔حکومت کی نااہلی کی وجہ سے جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔حکومت کو تین دن قبل دہشت گردی کی اطلاعات تھیں مگر مدرسہ اور مسجد کی حفاظت کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔حکومت کا فرض تھا کہ وہ مدرسہ کے بچوں کو تحفظ دیتی اور مدرسہ اور مسجد کو سیکورٹی فراہم کرتی ۔حکومت نے انتہائی بے حسی اور غیر سنجیدگی کا ثبوت دیا۔ابھی تک مدرسہ میں پولیس یا سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو تعینات نہیں کیا گیا۔اگر مدارس کے بچوں کو بھی اے پی ایس کے بچوں کی طرح سمجھا جاتا تو حکومت ان کی حفاظت کرتی ۔اے پی ایس واقعہ کے بعد قومی قیادت نے اپنے تمام تراختلافات کو بھلا کر ایک نیشنل پلان بنایا تھا جس کے نتیجے میں ملک میں امن آیا مگر اب اس پلان پر عمل نہیں ہورہا جس کی وجہ سے دہشت گردی دوبارہ

سر اٹھا رہی ہے ۔حکومت بتائے کہ اس نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت چار ہزار بے گناہ پاکستانیوں کو امریکہ کے حوالے کرنے والے قومی مجر م کو واپس لانے اور قانون کے حوالے کرنے کیلئے کیا کیا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو ووٹ دینے والے بھی پریشان ہیں۔ حکومت اپنے ہمدردوں اور کارکنوں کی توقعات پر بھی پورا نہیں اتر سکی۔انہوں نے کہا کہ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مسئلہ پوری قوم کا مسئلہ ہے ۔جب موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح یہ اعتراف کرتی ہے کہ عافیہ صدیقی ناکردہ جرم میں گرفتار ہے تو اس کی رہائی کیلئے کوئی سنجیدہ قدم کیوں نہیں اٹھاتی ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومتی کوششیں نہ ہونے کے

برابر ہیں۔قوم ان حکومتی کوششوں سے مطمئن نہیں۔انہوں نے تجویز دی کہ سینیٹ کے چیئرمین رولنگ دیں کہ سینیٹر زپر مشتمل ایک وفدامریکہ بھیجا جائے تاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمہ کا جائزہ لے کر ان کی رہائی کی کوششوں کو مربوط کیا جاسکے اور قوم کی بیٹی کی رہائی کا کوئی راستہ کھل سکے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…