پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایسا نہیں ہو سکتا کہ عوام کیلئے چیزیں مہنگی ہوں اور ہم خاموش رہیں، حکومتی اراکین بھی ادویات اور دیگر چیزیں مہنگی ہونے پر اپنی حکومت پر برس پڑے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) حکومتی رکن نور عالم خان اپنی حکومت پر برس پڑیں۔ قومی اسمبلی میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر توجہ دلاؤنوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم نے کہاکہ اس حکومت میں تین مرتبہ دوائیں مہنگی ہوئی ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ عوام کیلئے چیزیں مہنگی ہوں اور ہم خاموش رہیں انہوں نے کہاکہ آپ نے قیمتیں بھی بڑھا دیں اور جعلی ادویات کی روک تھام

کے لئے بھی کچھ نہیں کیا،ایک سال پہلے کہا تھا مہنگائی بڑھنے لگی ہے،ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کی مہنگائی ہونے والی ہے۔ اجلا س کے دور ان رکن اسمبلی ریاض فتیانہنے کہاکہ اگر کیمیکل کی امپورٹ ڈیوٹی کم کردی جاتی تو ادویات کی قیمت میں اضافہ نہ ہوتا،یہ کہا گیا تھا کہ پرانی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا مگر اس پر عمل نہ ہوا،اگر آپ ٹائیگر فورس ہی لگادیتے تو شاید قیمتیں کنٹرول میں آجاتیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ انا کا مسئلہ نہیں ہے، قیمتوں کو کم کیا جائے، 22 کروڑ عوام آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ وزارت اور ڈریپ کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ پورے ملک میں قیمتوں پر نظر رکھ سکیں،فارماسیوٹیکل کمپنیز کے ساتھ طے ہوا تھا کہ وہ کورونا کی صورتحال میں قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے،89 کے قریب ادویات ایسی ہیں جن کی قیمتیں کم ہیں جن میں گردے کے امراض اور سکن ڈرگز شامل ہیں۔ علی محمد خان نے کہاکہ ماضی میں حکومتوں نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے کا اختیار دیا گیا اس کا عوام کو کیا فائدہ ہوا؟علی محمد خان نے کہاکہ ہم نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو نکیل ڈالی ہے،ہم نے نواز شریف کی پالیسی کو ختم کر کے اب حکومت کے کنٹرول میں دیا ہے،کمپنیاں حکومتی مرضی کے بغیر ادویات کی قیمتیں نہیں بڑھا سکتی،ہم عمران خان کے وژن پر عملدرآمد کیلئے یہاں موجود ہیں۔ خواجہ شیراز نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں

میں پانچ سو دس فی صد اضافہ ہوا ہے،یہ ملبہ ماضی کی حکومت پر مت ڈالا جائے۔ انہوں نے کہاکہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہاکہ حلقوں میں عوام سوال پوچھ رہے ہیں ہمیں جواب دینا پڑتے ہیں،عوام کے ادویات خریدنے کی سکت ختم ہو چکی ہے،ایوان بااختیار ہے تو کوئی فیصلہ تو کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…