میں نے کلمہ پڑھا ہے جھوٹ نہیں بول رہا نقیب اللہ کیس میں استغاثہ کا گواہ بیان سے منحرف

29  اکتوبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی) نقیب اللہ کیس میں گواہ اے ایس آئی ارسلان اپنے بیان سے منحرف ہوگیا اور کہا کہ میں نے کلمہ پڑھا ہے جھوٹ نہیں بول رہا، جے آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پر نہیں گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 3 کے روبرو نقیب اللہ کیس کی سماعت ہوئی، سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار اور ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر پیش ہوئے، جب کہ استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی ارسلان بھی بیان کے لیے پیش ہوئے۔گواہ اے ایس آئی ارسلان نے بتایا کہ 31مارچ کو میں تھانہ ملیر کینٹ میں ڈیوٹی افسر تھا، ڈاکٹر رضوان سمیت دیگر جے آئی ٹی ممبران ملیر کینٹ تھانے آئے، جے آئی ٹی کے کہنے پر را انوار کو بلاوا یا گیا، را انوار تھانے میں پیش ہوئے، جے آئی ٹی ٹیم دو گھنٹے تھانے میں بیٹھی رہی۔پراسیکیوٹر نے جرح کرتے ہوئے سوال کیا کیا آپ جے آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پر گئے تھے؟۔ گواہ اے ایس آئی ارسلان نے بتایا کہ میں وہاں نہیں گیا، جے آئی ٹی ٹیم نے تھانے میں بیٹھ کر کام کیا۔ پراسیکیوٹر نے سوال کیا کہ آپ کسی کے پریشر پر بیان تبدیل کر رہے ہیں؟۔ گواہ نے کہا کہ میں نے قسم کھائی ہے جھوٹ نہیں بول رہا۔ملزمان کے وکلا سے

عدالت نے جرح کے لیے پوچھا تو انہوں نے منع کردیا۔ عدالت نے اگلے گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ گواہ آیا تھا لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث واپس چلا گیا۔ ایس ایس پی عابد قائمخانی کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے برہمی کا

اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کیوں پیش نہیں ہوئے، آئندہ سماعت پر بہر صورت پیش ہوں۔ عدالت نے فوکل پرسن شہاب سے استفسار کیا آج گواہ کیوں پیش نہیں کیئے۔ فوکل پرسن نے کہا کہ ایک گواہ گاں گیا ہوا ہے پوری کوشش کی کسی طرح رابطہ ہوجائے لیکن ممکن نہیں ہوسکا۔ آئندہ سماعت پر پیش کردونگا۔وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت تفتیشی حکام پر برہم ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ہر صورت گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…