جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت کا اہم روٹ پر موٹر وے بنانے کا اعلان سنگ بنیاد کب تک رکھا جائیگا؟مراد سعید نے خوشخبری سنا دی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مراد سعید نے بتایا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹرویز کا سنگ بنیاد اگلے سال رکھیں گے،اسلام آباد پشاور موٹروے پر چار ریسٹ ایریاز کو ایم ون کے معیار کے مطابق لے جائیں گے۔ سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عتیق شیخ نے

سوال کیاکہ پاکستان اور امریکہ کے موٹرویز کا معیار یکساں کیوں نہیں ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ حیدرآباد سکھر موٹرویز کا سنگ بنیاد اگلے سال رکھیں گے،کراچی حیدرآباد موٹروے اور دیگر موٹرویز کے معیار کا فرق ہے۔ مراد سعید نے کہاکہ موٹرویز کے لیے ایک معیار ہوتا ہے اور اس کی سرٹیفکیشن ہوتی ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے سوال کیاکہ ایک پاکستان میں دو طرح کے موٹرویز ہیں ۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ اسلام آباد پشاور موٹروے پر چار ریسٹ ایریاز کو ایم ون کے معیار کے مطابق لے جائیں گے ،وفاقی وزیر مواصلات نے کہاکہ دو موٹرویز پر ہر سال ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ ہوتا ہے،سابق حکومت کے معاہدے کے مطابق ہر سال ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ ہوگا۔ اجلاس کے دور ان ڈبلیو ایچ او کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق سوال کا جواب نہ ملنے پر سینیٹر مشتاق نے احتجاج کیا ۔وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عتیق شیخ، عثمان کاکڑ اور ڈاکٹر اسد اشرف نے اسلام آباد کے ہسپتالوں

میں بھرتی کی تاخیر کا معاملہ اٹھایا جس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اسلام آباد کے چاروں ہسپتالوں میں بھرتی کے لئے کام ہو رہا ہے تاہم بعض بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہونی ہیں، اشتہار، ٹیسٹ اور انٹرویو کے مراحل پر وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان کی تعیناتی کیلئے متعلقہ وزراء کو تین ماہ کا وقت دیا ہے کیونکہ یہ نشستیں کئی سالوں سے خالی پڑی ہیں اور اس سلسلے میں سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ متعلقہ وزراء اگر اپنے متعلقہ محکموں کے سربراہان کی تعیناتی کا عمل مکمل نہیں کراتے تو انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا۔ بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے معاملہ مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…