جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

حج و عمرے کیلئے ٹورآپریٹرز کی سالانہ فیس ختم کرنے کا جائزہ لیں گے،عثمان بزدار

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(پ ر )وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح الرحمان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میاں طارق مصباح الرحمان کولاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں صنعتکاروں او رتاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صنعتکاروں او ر تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہے۔ صنعتکاروں او ر تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔ میرا دفتر آپ کے لئے ہمہ وقت کھلا ہے۔ کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں او رکرتے رہیں گے۔ لاہور چیمبر میں ون ونڈو آپریشن کے ماڈل کو انڈسٹریل سٹیٹس تک پھیلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حج و عمرے کیلئے ٹورآپریٹرز کی سالانہ فیس ختم کرنے کا جائزہ لیں گے۔ واٹر ٹیرف کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ مارکیٹوں کے مسائل کے حل کیلئے کمشنر لاہور ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو فعال کریں گے اور کمیٹی میں تاجروں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں نئے پارکنگ پلازے بنائیں گے۔تاجر برادری پارکنگ پلازوں کیلئے جگہ کی نشاندہی کرے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حفیظ سینٹر میں آتشزدگی سے تاجروں کے مالی نقصان پر دکھ ہوا ہے، ازالے کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں تاجروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ چھوٹے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ تاجروں اورصنعتکاروں کے نمائندوں کیساتھ مشاورت کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدام کرے گا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد میں سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید،نائب صدر طاہر منظور چوہدری اورممبرشاہ رخ جمال شامل تھے۔ سیکرٹری صنعت بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…