اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان اپنے باپ کے بیٹے ہیں تو نواز شریف کو واپس لا کر دکھائیں ، طلال چودھری کا وزیراعظم کو چیلنج ‎

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اصل کسی کے بیٹے ہیں تو لندن جاکر نوازشریف کو لاکر دکھائیں ، ایک بار نہیں بلکہ دس دفعہ جائیں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ

میں چیلنج کرتا ہوں عمران خان اور یہ پی ٹی آئی حکومت نوازشریف کو واپس تو لاکر دکھائے ، یہ صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں ، اگر موجودہ حکومت اتنی مضبوط ہے اور ان کی خارجہ پالیسی اتنی زبردست ہے تو وزیراعظم عمران خان کشمیر کے لیے کوئی دو چار دورے ہی کرلیتے، یہ اگر اتنے بڑے لیڈر ہیں اور اتنے بڑے ان کے ہاتھ پڑتے ہیں تو کسی دن سعودی عرب تشریف لے جائیں اور ان سے بھی تعلقات کو ٹھیک کرلیں،کشمیر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے بیچ دیا، اس کے بعد خارجہ پالیسی کا یہ حال ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے لیے انہوں نے وہ قانون سازی کردی جو دنیا میں کہیں نہیں ہوئی اس کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں ہے، وہ سعودی عرب جو 70سال سے ہمارے ساتھ کھڑا تھا وہ بھی ان کو منہ لگانے کو تیار نہیں ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ن لیگ کے قائد نوازشریف کے لیے کہتے ہیں کہ میں یہ کروں گا میں وہ کروں گا، یہ چھوٹے ذہن کی باتیں ہیں، ان سے کہیں کہ اگر یہ اصل کسی کے بیٹے ہیں تو لندن جاکر نوازشریف کو لاکر دکھائیں ، ایک بار نہیں بلکہ دس دفعہ جائیں، ان کی حیثیت ہمیں اچھی طرح معلوم ہے، دنیا میں کوئی آپ کو منہ نہیں لگاتا،وہاں جائیں تو وہ آپ کو ارشد ملک کی ویڈیو دکھائیں گے، وہ یہ بھی دکھائیں گے کہ آپ اپنے وزیراعظموں کو کیسے پھانسی کے پھندے پر لٹکادیتے ہیں، برطانیہ ایک آزاد ریاست ہے وہاں آپ جیسے کٹھ پتلی نہیں ہیں، بلکہ ادارے اپنا کام کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…