جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

جی سی یونیورسٹی میں کلاس فیلو نے اپنے3 دوستوں کیساتھ ملکرطالبہ کی اجتماعی آبروریزی کردی،ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے ملزم لڑکی کو کس بہانے سے لیکر گیا ؟آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ( آن لائن)چار افراد نے جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی اجتماعی طور پر عزت لوٹ لی، ایک ملزم گرفتار جب کہ تین فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی کی طالبہ(ار) کے ساتھ شاہد علی اکیڈمی میں پڑھتا تھا گزشتہ روز ملزم

شاہد نے لڑکی کو ورغلا کر چنیوٹ لے آیا اور موضع متھرومہ کے علاقہ میں لے جا کر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملزمان ریاض ولد خان محمد، محمد عمران ولد علی محمد، تصور ولد نواز باری باری لڑکی کی عزت سے کھیلتے رہے، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ رجوعہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان عمران، ریاض اور تصور تا حال فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او چنیوٹ بلا ل ظفر شیخ نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے چنیوٹ میں یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا بھی حکم دیدیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔‎‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…