بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا

24  اکتوبر‬‮  2020

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک+ این این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔بلاول بھٹو نے کل 25 اکتوبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شیڈول پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔یا د رہے کہ بلاول بھٹو انتخابی مہم کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ہیں اور اس وجہ سے انہوں نے کوئٹہ میں ہونے

والے جلسے میں شرکت سے انکار کیا ہے۔ ان کی جگہ یوسف رضا گیلانی یا راجہ پرویز اشرف کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک بحالی جمہوریت،عوام کے حقوق،1973ء کے آئین کے تحفظ کیلئے ہے پیپلز پارٹی کے جیالے آج کوئٹہ کے جلسے میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔یہ بات انہوں نے پی ڈی ایم کے آج کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی جمہوری قوتوں نے ملک میں ملکر ایم آر ڈی کی تحریک آمریت کے خلاف چلائی پھر سیاسی قوتوں نے ملکر اے آرڈی کی تحریک مشرف آمریت کے خلاف چلائی اسی طرح آج ملک کی تمام سیاسی جمہوری قوتوں نے پی ڈی ایم کی تحریک،موجودہ سلیکٹڈ حکومت اورانکے سہولت کاروں کے خلاف شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈ ی ایم کی تحریک ملک میں بحالی جمہوریت،عوام کے حقوق کے حصول،1973ء کے آئین کے تحفظ کی تحریک ہے یہ اٹھارویں آئینی ترمیم کو بچانے کی تحریک ہے جس کے تحت ہم نے صوبوں کو انکے حقو ق دیئے تھے ہماری تحریک بے روزگاری،غربت کے خاتمے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے گوجرانوالہ میں اور سندھ کے عوام نے کراچی میں تاریخی سانحہ کارساز کی یاد میں منعقدہ جلسے میں اپنا فیصلہ سنا

دیا اورآج کوئٹہ میں بلوچستان کے عوام بھی اپنا فیصلہ سنادیں گے۔انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ایم آرڈی اوراے آرڈی کی تحریکوں کی طرح پی ڈی ایم کی تحریک میں بھی بھر پور حصہ لیتے ہوئے آج کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…