ن لیگ کے 2اہم ترین اراکین اسمبلی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، کیا بات چیت ہوئی ؟سابق حکمران جماعت آگ بگولہ

24  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی )پنجاب اسمبلی میںمسلم لیگ(ن ) کے اراکین اسمبلی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، میاں جلیل احمد شرقپوری اور محمد فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ۔لیگی اراکین اسمبلی

نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میاں جلیل احمدشرقپوری کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کی بھی ۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میاں جلیل شرقپوری سے کہا کہ آپ قابل احترام ہیں،پنجاب اسمبلی میں آپ سے ناروا سلوک پر دلی دکھ ہوا۔سیاست میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔اپوزیشن اراکین کی جانب سے کی گئی حرکت قابل مذمت اورقابل افسوس ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و باز ہیں ،انہیں عزت و احترام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ون مین شو کے ذریعے تمام اختیارات اپنی ذات تک محدود رکھے۔میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔اپوزیشن جماعتیں آگ سے کھیل رہی ہیں،اپوزیشن کی جا نب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اورکرپٹ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…