لاہور( این این آئی ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس میں معافی کے اہل شہریوں کے لئے سہولت کااعلان کر دیا ،بیوائیں ،یتیم ، ریٹائرڈ گورنمنٹ ملازمین، معذرورافراد، طلاق یافتہ خواتین سمیت 13مختلف کیٹگریز کے شہریوں کو
دفاتر انے کی بجائے ایکسائزان لائن پورٹل پر ہرسال آن لائن ٹیکس معافی کی درخواست دے سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ہرسال محکمہ ایکسائز کی جانب سے صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جبکہ کچھ افراد یا ادارے ایسے ہیں جن کو قانون میں پراپرٹی ٹیکس معاف کیا گیا ہے۔جن میں بیوائوں، یتیموں، ریٹائرڈ گورنمنٹ ملازمین، معذرورافراد، طلاق یافتہ خواتین، خیراتی اداروںسمیت 13 مختلف کیٹگریز کو استثنیٰ حاصل ہے ۔محکمہ ایکسایز نے پراپرٹی ٹیکس معافی کی درخواست کے لئے ان لائن پورٹل تیار کر لیا جس پر ہرسال ای میل کے ذریعے اپلائی کرسکیں گے۔