جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹرمپ نے کس چین سے کیسے رقم بنائی ؟ سنگین الزام عائد کر دیا 

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہاہے کہ جب کورونا وائرس کی وبا آئی تو ٹرمپ نے کہا کہ پریشان نہ ہوں، کچھ نہیں ہوگا، ہم امریکی کورونا وائرس کیساتھ جینا نہیں مرنا سیکھ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی امیدواروں کے آخری مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں ناکامی کا

کوئی تو ذمیدار ہے، 2 لاکھ 20 ہزار امریکی کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، اگر کوئی شخص ان اموات کا ذمے دار ہے تو اسے صدر نہیں رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مزید 2 لاکھ امریکیوں کے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، صدر ٹرمپ کے پاس وبا کا مقابلہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، ہم ٹیسٹنگ بڑھائیں گے، میں اس وبا کو ختم کروں گا، صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ موسمِ گرما میں کورونا وائرس ختم ہو جائے گا، اب کہتے ہیں جلد ختم ہو گا، میرے نزدیک یہ موسمِ سرما انتہائی سیاہ ثابت ہو گا۔جوبائیڈن نے کہا کہ صدر ٹرمپ غیر ملکیوں سے ڈرنے والے شخص ہیں، جب آپ وبا میں ملک کو کھولتے ہیں تو لوگوں کو سہولت تو دیں، ہم محفوظ انداز سے ملک کھول سکتے ہیں مگر احتیاطی اقدامات ہونے چاہئیں، ٹرمپ کو پتہ تھا کہ کورونا وائرس کی وبا خطرناک ہے، مگر انہوں نے اسے چھپایا۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام افراتفری کا شکار نہیں ہوتے، ٹرمپ افراتفری کا شکار ہوتے ہیں، جو بھی ملک امریکی الیکشن میں مداخلت کرے گا اسے قیمت چکانا پڑے گی، روس اورچین امریکی الیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں، انہیں قیمت چکانا پڑے گی، اب معلوم ہوا ہے کہ ایران بھی مداخلت کر رہا ہے، اسے بھی قیمت چکانا پڑے گی۔جوبائیڈن نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی روس کے پیادے ثابت ہوئے، میں نے زندگی میں کسی غیر ملک سے کوئی رقم نہیں لی، میں نے 22 برس کے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں، ٹرمپ آپ نے ٹیکس گوشوارے کیوں نہیں دکھائے، آپ کیا چھپا رہے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ یہ صدر ٹرمپ ہیں جنہوں نے چین میں خفیہ بینک اکاونٹ کھولے، میں نے لاکھوں ڈالر ٹیکس میں دیا ہے مگر صرف 750 ڈالر کی بات ہوتی ہے، میں نے کوئی ایک غلط کام نہیں کیا، میرے بیٹے نے بھی رقم نہیں بنائی، چین سے اگر کسی نے رقم بنائی ہے تو وہ ٹرمپ ہیں۔جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں یقینی بناوں گا کہ چین عالمی اصولوں کے مطابق چلے، عوام! آپ کو میرے اور ٹرمپ کے کردار کا علم ہے، اسے غور سے دیکھ کر فیصلہ کریں، ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف بات کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…