منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کامیاب آپریشن،گجرات کی 2بہنیں لڑکا بن گئیں

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہرگجرات کی دو بہنیں لڑکا بن گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کی دو بہنوں کی جنس تبدیل ہو گئی، اسلام آباد کے پمزہسپتال میں دونوں بہنوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ جوائنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر پمز ہسپتال ڈاکٹر امجد چوہدری کا کہنا ہے

کہ کچھ روز قبل دونوں بچیوں کو پمز لایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پمز ہسپتال میں 13 اور 15 سال کی بہنوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔گجرات سے تعلق رکھنے والے خاندان کی دو بیٹیاں تھیں جو کہ دونوں اب بیٹا بن چکی ہیں،بچیوں کے بیک گرائونڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ان کی آواز کافی بھاری ہو چکی تھی اور دیگر مسائل کا بھی سامنا تھا جس کے بعد دونوں کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔والدین کی جانب سے دونوں بیٹوں کے اب نئے نام بھی رکھے جائیں گے۔یاد رہے کہ رواں ماہ ہی سرگودھا میں چھ سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی تھی،سرگودھا کے نواحی علاقے فاروق آباد کے رہائشی ثمر عباس بیٹی کو پیٹ میں تکلیف ہونے کے باعث ہسپتال لے گیا جہاں سینئر سرجن ڈاکٹر رانا عبداللہ نے جنس تبدیلی کا آپریشن کر کے چھ سالہ لڑکی کو لڑکا بنا دیا۔لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بہت خوشی کا موقع ہے کہ ان کی بیٹی کی جنس تبدیل ہوگئی، ان کا کہنا تھا کہ پہلے مجھے بیٹی کے لیے لڑکا ڈھونڈنا

پڑنا تھا اب بیٹے کے لیے خوبصورت بہو تلاش کروں گا، لڑکی کے والد نے اس واقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ایک ہی اولاد تھی جو کنزا تھی، اب آپریشن کے بعد وہ لڑکا بن کر اس کا سہارا بن چکی ہے۔ جنس تبدیلی کے بعد لڑکی کا نام عبداللہ رکھا گیا۔ لڑکی نے بھی لڑکا بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے والد کا سہارا بنے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…